: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 2؍جنوری ( اعتمادنیوز) ایس ایس سی سالانہ امتحانات منعقد شدنی سال 2014ء کے لئے تتکال کے تحت امیدواوں کو فیس داخل کرنے کی تاریخ 6؍جنوری مقرر کی گئی ہے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے اعلامیہ کے بموجب ایس ایس سی کے ریگولر ‘ ایک مرتبہ ناکام‘ خانگی امیدواروں کیلئے تتکال کے تحت 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ جنوری مقرر کی گئی ہے۔ ڈائرکٹر کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کیلئے فیس داخل کرنے تاریخ میں مزید کوئی
توسیع نہیں کی جائے گی۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ڈپلومہ امتحان ملتوی حیدرآباد۔ 2؍جنوری ( اعتمادنیوز) سکریٹری اسٹیٹ بورڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اعلان کیا کہ بورڈ کی جانب سے 3؍جنوری کو ڈپلومہ امتحانات کا اعلان کیاگیا تھا تاہم بند کے اعلان کی وجہ سے امیدواروں کو تکلیف کے پیش نظر یہ امتحانات 3؍جنویر کے بجائے 4؍جنوری کو منعقد ہوگا۔ امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ پالی ٹیکنکس کے پرنسپالس سے رابطہ کریں۔